empty
 
 
03.11.2020 04:35 PM
یورو / یو ایس ڈی : امریکی تجارتی دورانیہ کا منصوبہ برائے 3 نومبر - صبح کی تجارتوں کا تجزیہ


یورو / یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشن لینے کے لئے آپ کو درکار ہے

دن کے پہلے حصّہ کے دوران میں نے 1663۔1 کی سطح کے بریک آوٹ اور اس پر کنسولیڈیشن کے بعد خرید پر توجہ مرکوز کی تھی اور یہ خرید عمل میں آئی بھی تھی - بہرحال اگر آپ 5 منٹ والے چارٹ کو دیکھیں تو صورتحال کو سادہ اور آسان نہیں ہے - وہاں بریک ڈاون ملا تھا - یہاں ٹاپ سے باٹم تک کوئی واضح انٹری پوائنٹ نہیں بن سکتا ہے - لہذا میں یہ سگنل / تجارتی اشارہ حاصل نہ کر سکا تھا اور اس سے کچھ بھی کما نہ سکا تھا

This image is no longer relevant


دن کے دوسرے حصّہ میں میری توجہ 1701۔1 کے ریزسٹنس لیول کی جانب مبذول ہوئی ہے - فی گھنٹہ چارٹ میں آپ یہ دیکھ سکتے ہیں بُلز اس سے اوپر مضبوط ہوئے تھے اور اس کو ٹاپ سے باٹم تک ٹیسٹ کیا تھا اور اس سے ایک اضافی انٹری پوائنٹ ملا تھا - لیکن یہ کہنا درست ہے کہ اس سگنل پر خرید خاصی پُر خطر ہے اور یہ بھی ذہن میں رہے کہ مارکیٹ کسی بھی لمحہ اپنی سمت تبدیل کر سکتی ہے

بہرحال جب تک تجارت اس رینج سے اوپر ہو رہی ہے تب تک آپ مضبوطی کا عمل 1754۔1 کی بلند ترین سطح تک بنتا ہوا دیکھ سکتے ہیں جہاں حصّول نفع کی تجویز ہے

اگر تجارت 1701۔1 کی سطح سے نیچے ہوتی ہے اور بئیرز اس سے نیچے مضبوطی حاصل کرتے ہیں تو خرید کی تجارت سے نکل جانا بہتر رہے گا اور 1663۔1 کے بڑے سپورٹ لیول کے آپ ڈیٹ ہونے کا انتظار کیا جانا چاھیے جہاں سے فوری واپسی پر آپ دوبارہ خرید کر سکتے ہیں

یہ کہ 1701۔1 کی سطح پر مصنوعی بریک آوٹ کے ملنے سے یورو / یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشن لینے کا ایک اضافہ اشارہ ملے گا جس سے اضافہ کی تصحیح کا تسلسل مل سکے گا

یورو / یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشن لینے کے لئے آپ کو درکار ہے

سیل کرنے والوں نے 1701۔1 کے ریزسٹنس لیول پر کوئی خاص رد عمل نہ دیا تھا اور اب دن کے دوسرے حصّہ میں اِن کا بنیادی ہدف پئیر کو اس رینج میں واپس لانا ہے - متضاد سمت میں اس کا ٹیسٹ ہونا شارٹ پوزیشن لینے کا اشارہ دے گا تاکہ 1663۔1 کی سطح تک تنزلی عمل میں آسکے جہاں حصّول نفع کی تجویز ہے

یورو میں بڑی تنزلی کی بات کرنا تب ہی ممکن ہو سکے گا کہ جب امریکی صدارتی انتحابات کے نتائج سامنے آ جائیں اور ٹرمپ جیت جائے - 1663۔1 کی سطح کے ٹوٹ جانے اور اس سے نیچے کی کنسولیڈیشن سے یورو تنزلی کے ساتھ ہفتہ کی کم ترین سطح 1623۔1 تک آئے گا - جہاں سے تنزلی کا مزید عمل 1585۔1 اور 1541۔1 کے ایریا تک ملے گا

اگر دن کے دوسرے حصّہ میں یورو میں طلب جاری رہتی ہے تو تجویز یہ ہے کہ آپ یورو میں سیل کی پوزیشن 1754۔1 کی سطح کے حاصل ہونے پر یا اس سے اوپر 1796۔1 ریزسٹنس لیول سے لیں جس سے دن کے دوران 20 - 30 پوائنٹس کی تصحیح مل سکے گی

This image is no longer relevant


آئیں آپ کی توجہ 27 اکتوبر کے حوالے سامنے آنے والی سی او ٹی {کمیٹمنٹ آف ٹریڈرز} رپورٹ کی جانب مبذول کرواں جس میں شارٹ اور لانگ پوزیشن دونوں میں ہی کمی نوٹ کی گئی ہے - لیکن اس سے قطع نظر اس پُر خطر تجارتی جوڑے کے خریدار ابھی بھی اضافہ کے پُر اُمید ہیں اور محتاط انداز میں تجارت کرنے کو فوقیت دیتے ہیں

لہذا لانگ نیٹ پرافٹ پوزیشنز 229878 سے 217443 تک نیچے آئی ہیں جب کہ شارٹ نان پرافٹ پوزیشنز بھی 61888 سے 63935 کی سطح تک نیچے آئی ہیں - مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشن ایک ہفتہ قبل کی پوزیشنز 165943 سے 155555 تک کم ہوئی ہیں - بہرحال درمیانی مُدت کے تناظر میں یورو کی بُلش صورتحال خاصی واضح معلوم ہوتی ہے

اس سال کے اختتام پر یورو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں جتنا مضبوطی سے نیچے آئے گا اُتنا ہی یہ نئے سرمایہ کاروں کے لئے پُر کشش رہے گا - خصوصا کہ امریکی صدارتی انتحابات کے بعد کہ جب مارکیٹ میں اس صورتحال کے تناظر میں اضافہ دباو کم ہوگا

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 ڈیلی موونگ ایوریج سے اوپر ہوئی ہے جو کہ مارکیٹ کی بریک اور نئے اضافہ کے رجحان کے بننے کا اشارہ ہے

نوٹ : یہاں لکھنے والے کی جانب سے موونگ ایوریج کا دورانیہ اور قیمت ایچ ون ٹائم فریم کی بنیاد پر ذکر کی گئی ہے و کہ ڈیلی یعنی ڈی ون چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج کی تعریف سے قدرے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اگر پئیر میں تنزلی سامنے آتی ہے اور انڈیکیٹر کی اوسط حد 1663۔1 کی سطح کے گرد سپورٹ فراہم کرے گی

انڈیکیٹرز کی تفصیل

موونگ ایوریج { موونگ ایوریج اُتار چڑھاو اور شور یعنی غیر حقیقی تجارت کے عموامل کو یکساں کرتے ہوئے جاری رجحان کا تعین کرتی ہے} پریڈ 50 – چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج { موونگ ایوریج اُتار چڑھاو اور شور یعنی غیر حقیقی تجارت کے عموامل کو یکساں کرتے ہوئے جاری رجحان کا تعین کرتی ہے} پریڈ 30 – چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر { موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس} فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز {بولینجر بینڈز} پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران ، جیساء کہ انفرادی سطح پر تجارت کرنے والے ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچرز مارکیٹ کو کساد بازاری کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور اپنے مخصوص مقاصد حاصل کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے کھولی گئیں مجموعی / کُل لانگ پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے کھولی گئیں مجموعی / کُل شارٹ پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback