یورو / یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشن لینے کے لئے آپ کو درکار ہے
اپنے صبح کے تجزیہ میں میں نے توجہ 1.2254 کے لیول پر مبذول کراؤئی تھی اور یہاں سے تجارت کرنے کو کہا تھا - اگر آپ 5 منٹ والے چارٹ کو دیکھیں تو آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ بئیرز نے 1.2254 کے لیول سے شارٹ پوزیشن لینے کا ایک عمدہ اشارہ فراہم کیا تھا - کیونکہ ایک مصنوعی بریک آوٹ عمل میں آیا تھا - جب تک تجارت 1.2254 کی سطح سے نیچے ہو رہی ہے تب تک یورو میں تنزلی کی توقع ہے - یہ مناسب رہے گا کہ آج کی بلند ترین سطح پر سٹاپ لاس لگایا جائے
ابھی تک کی تکنیکی صورتحال صبح کے پیشن گوئی کے مطابق ہی ہے الا یہ کہ بُلز کی جانب 1.2254 کے ریزسٹنس لیول سے اوپر جانے کی ایک ناکام کوشش ملی ہے - اگر دن کے دوسرے حصہ میں یورو میں تنزلی کا عمل بنتا ہے تو بڑے تاجران کی توجہ 1.2217 کے سپورٹ لیول پر ہوگی - یہاں صرف مصنوعی بریک آوٹ کے ملنے سے یورو میں لانگ پوزیشن لینے کا اشارہ ملے گا - بہرحال اہم معاشی رپورٹس کی عدم موجودگی میں اور نئے سال کے قبل آخری ہفتہ ہونے کے سبب تجارتی حجم کم رہے گا لہذا 1.2217 کے ایریا میں کسی واضح تجارتی کا ملنا متوقع نہیں ہے - اگر 1.2217 کے ایریا میں کوئی خاص تجارتی حجم نہیں ملتا ہے تو میں یہ تجویز دوں گا کہ لانگ پوزیشن کو 1.2174 کی سطح کے آپ ڈیٹ ہونے پر روکا جائے یا یورو میں خرید کو 1.2130 کی سطح سے فوری واپسی پر کیا جائے جس سے دن کے دوران 20 - 30 پوائنٹس کی تصحیح مل سکتے ہیں - ہم تب ہی یہ کہہ سکیں گے کہ رجحان واپس خریداروں کے قابو میں آ گیا ہے کہ جب وہ 1.2254 کے ریزسٹنس لیول سے اوپر مضبوطی حاصل کریں گے - بہرحال اس سطح کے ٹاپ ٹو باٹم ٹیسٹ سے جیساء کہ کل ہوا تھا اور اوپر میں نے اس کا تجزیہ بھی کیا ہے یورو میں لانگ پوزیشن لینے کا ایک اضافی اشارہ ملے گا اور 1.2304 اور 1.2339 کی سطح آپ ڈیٹ ہوگی جہاں میں حصول نفع کی تجویز دیتا ہوں
یورو / یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشن لینے کے لئے آپ کو درکار ہے
یورو میں سیل کرنے والوں کے کامیابی کے ساتھ اپنے آپ کو 1.2254 کے ریزسٹنس ایریا میں ظاہر کیا تھا اور ایک مضنوعی بریک آوٹ بنایا تھا - اور اس کے ساتھ ساتھ شارٹ پوزیشن لینے کا اشارہ بھی ملا تھا - بنیادی ہدف 1.2217 کے سپورٹ لیول تک واپس آنا ہے جو کہ سائیڈ چینل کی وسط ہے - بہرحال اس رینج سے نیچے کی موجودگی اور باٹم آپ ٹیسٹ ہونے سے قیمت براہ راست 1.2174 کی سطح تک جائے گی جہاں میں حصول نفع کی تجویز دیتا ہوں - آج بنیادی خبروں کا جاری نہ ہونا تجارتی حجم پر اثر انداز ہوگا لہذا اُتار چڑھاؤ خاصا غیر معمولی ہوسکتا ہے - بئیرز کا اس کے بعد کا ہدف 1.2130 کی سطح پر ہوگا جس کے ٹیسٹ ہونے سے یہ مُراد لی جائے گی کہ اضآفہ کا موجودہ رجحان ٹوٹ گیا ہے - اگر بُلز مضبوط ہوتے ہیں اور 1.2254 کے ریزسٹنس لیول سے اوپر مضبوطی حاصل کرتے ہیں تو میں جلد بازی میں سیل نہ کرنے کی تجویز دوں گا - ممکنہ طور پر 1.2304 کی سطح ٹیسٹ ہوگی جہاں سے آپ یورو / یو ایس ڈی میں فوری سیل کرسکتے ہیں جس سے 20 - 25 پوائنٹس کے حاصل ہونے کی اُمید ملے گی
آئیں اب بات کرتے ہیں سمبر 21 کی سی او ٹی رپورٹ کی جس کے مطابق دونوں ہی شارٹ اور لانگ پوزیشن میں اضافہ دیکھا گیا ہے - رسکی تجارتی جوڑے کے خریدار ابھی بھی یہ یورو میں اضآفہ کی اُمید رکھتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ یورپ میں کرونا وائرس کا استعمال شروع ہوگیا ہے - برطانیہ میں کووڈ کی ایک نئی شکل کے سامنے آنے پر قرنطیہ کے اقدامات کے حوالے ابھی بھی چند مسائل ہیں - لہذا لانگ نان کمرشل پوزیشنز میں 218710 سے 222443 کی سطح تک اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جبکہ شارٹ نان کمرشل پوزیشنز میں 76877 کی سطح سے 78541 کی سطح تک اضافہ نوٹ کیا گیا ہے - مجموعی طور پر نان کمرشل نیٹ پوزیشنز میں 141833 سے ایک ہفتہ 143902 کی سطح تک اضآفہ ملا تھا - ڈیلٹا میں اضآفہ دوبارہ ملا ہے لیکن سال کے اختتام پر اس میں اضآفہ کی توقع نہیں ہے - کیونکہ تجارتی حجم کم ہے - لہذا آپ کو اس ہفتہ یورو میں کسی واضح اضافہ کی اُمید نہیں رکھنی چاھیے اگرچہ تجارتی حجم کے کم ہونے سے اُتار چڑھاؤ میں اضآفہ مل سکتا ہے
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج سے قدرے اوپر ہوئی ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مارکیٹ میں یورو کے خریدار قدرے فائدہ میں ہیں
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
اگر پئیر میں تنزلی ہوتی ہے تو انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.2195 کی سطح کے گرد سپورٹ فراہم کرے گی - انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.2254 کے ایریا میں ٹوٹ جانے سے یورو میں اضافہ کی ایک نئی موو ملے گی
انڈیکیٹر کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس ) فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے