جی بی پی / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:
پچھلا جمعہ برطانوی پاؤنڈ کی ٹریڈ کا اچھا دن نہیں تھا۔ آئیے انٹری پوائنٹس پر نظر ڈالتے ہیں جو بنے تھے اور دیکھتے ہیں وہ کس چیز کا باعث بنے۔ 1.3704 لیول کا بریک آؤٹ، جو دن کے پہلے نصف میں ہوا، پاؤنڈ پر دباؤ ڈالنے کا باعث بنا، جبکہ برطانیہ میں ریٹیل سیل کے کمزور ڈیٹا نے جوڑی کے لئے محض دباؤ کو بڑھایا۔ دن کے پہلے نصف میں، ہم پاؤنڈ کی خرید کا صرف ایک اشارہ دیکھ سکتے ہیں، کیونکہ 1.3704 لیول کو عبور کرنے کے بعد، ریورس ٹیسٹ نہیں ہوا اور اس کی وجہ سے میں یہ پوائنٹ مِس کرنے پر مجبور ہوا۔ یورپین سیشن کے وسط میں، پاؤنڈ کی خرید کا اشارہ 1.3669 لیول پر غلط بریک آؤٹ بننے کے بعد بنا اور اس لیول کی اوپر سے نیچے تک جانچ ہوئی۔ لیکن وہ جوڑی میں بڑے اضافے کا انتظار کرنے میں ناکام ہو گئے۔ بئیرز نے امریکی سیشن کے دوران 1.3656 لیول سے نیچے گرنے کی کوشش کی اور وہ کامیاب ہوتے ہوئے دکھائی دئیے۔ اس لیول کے نیچے سے اوپر ریورس ٹیسٹ نے مختصر پوزیشنز کھولنے کے لئے اچھا انٹری پوائنٹ بنایا، لیکن یہاں کچھ بھی نہیں ہوا، چونکہ جوڑی نئی یومیہ لو کی جانب گرنے کے بغیر ہی تیزی سے 1.3656 لیول کی جانب واپس چلی گئی۔ 1.3656 لیول کے ٹیسٹ کے بعد امریکی سیشن کے آخر میں صرف مثبت اشارہ ظاہر ہوا۔ یہ دن کے اندر 30 پوائنٹس کی معمولی سی اوپر کی جانب اصلاح کا باعث بنا۔
بُلز کو اس صبح 1.3680 پر سپورٹ کی حفاطت کا طریقہ سوچنے کی ضرورت ہے، چونکہ بہت کچھ اس پر منحصر ہے۔ اس پر غلط بریک آؤٹ بنانا،1.3733 کے ہائی لیول پر پہنچنے اور اوپر کا رحجان برقرار رکھنے کے لئے طویل پوزیشنز کھولنے کا اشارہ ہو گا، جہاں آپ منافع لینے اور جوڑی سے نیچے کی جانب معمولی سے ری باؤنڈ کا مشاہدہ کر سکتے ہیں،خاص طور پر برطانیہ کی اہم بنیادی رپورٹوں کی عدم موجودگی کے دوران۔ ایک بریک آؤٹ اور 1.3733 لیول سے اوپر ترتیب پانے کے قابل ہونا اور اس لیول کی اوپر سے نیچے تک جانچ خرید کے اشارے اور 1.3770 اور 1.3805 کی ہائی کی جانب جی بی پی/امریکی ڈالر کے اضافے کا باعث بنے گی، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر خریدار سرگرم نہیں ہوتے اور پاؤنڈ 1.3680 لیول سے نیچے گِرتا ہے، تو پھر خرید میں جلدی نہ کرنا بہتر ہے، بلکہ 1.3636 پر سپورٹ کے اپ ڈیٹ ہونے کا انتطار کریں جہاں سے آپ دن کے اندر 20-25 پوائنٹس سے اوپر بڑھنے کے لئے ری باؤنڈ پر طویل پوزیشنز کو فوری کھول سکتے ہیں۔ ایک بڑی کمی 1.3685 کے گِرد دیکھی جاتی ہے۔
جی بی پی / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:
بئیرز 1.3680 لیول پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ تاہم، آپ جوڑی کے 1.3680 لیول سے نیچے ترتیب پانے کے بعد جی بی پی/امریکی ڈالر میں مختصر پوزیشنز کھول سکتے ہیں اور ایک بار اس کی نیچے سے اوپر جانچ ہو جاتی ہے، جو نیچے کی جانب اصلاح کو بحال کرنے اور 1.3636 لیول کی جانب واپس جانے کے قابل ہونے کی امید میں مختصر پوزیشنز کھولنے کا اچھا اشارہ پیدا کرتا ہے۔ سیلرز کے اس لیول کو عبور کرنے میں کامیابی کے بعد، ہمیں مزید طاقتور بئیرش مومینٹم کے بارے میں بات کرنا ہو گی، جو 1.3585 اور 1.3531 کی جانب جی بی پی/امریکی ڈالر کے لئے براہِ راست راستہ بنائے گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ یورو کے صبح میں اضافے کی صورت میں، آپ کو مختصر پوزیشنز میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ 1.3733 کے ریزسٹنس/مزاحمت ایریا میں غلط بریک آؤٹ بنانا، مختصر پوزیشنز کھولنے کا اشارہ پیدا کرتا ہے۔ میں دن کے اندر 25-30 پوائنٹس کی معمولی سی اصلاح کو مدِنظر رکھتے ہوئے، 1.3870 کے ہائی لیول سے فوری پلٹنے پر جی بی پی/امریکی ڈالر فروخت کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔
12 جنوری کی کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹ نے طویل اور مختصر پوزیشنز دونوں میں اضافہ ریکارڈ کیا، لیکن طویل پوزیشنز میں زیادہ تھا، جو ڈیلٹا میں اضافے کا باعث بنا۔ طویل غیر تجارتی پوزیشنز35,526 سے 47,935 تک بڑھیں۔ اس کے ساتھ ہی، مختصر غیر تجارتی پوزیشنز 31,861 سے 34,993 تک بڑھیں۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ سیلرز، نئے خریداروں کی نسبت بہت کم ہیں، اس کے نتیجے میں، غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز ہفتہ پہلے 3,665 کے خلاف 12,942 تک بڑھیں۔ یہ سب بتاتا ہے کہ ٹریڈرز پاؤنڈ میں مضبوطی پر شرط لگانا جاری رکھتے ہیں، حتٰی کہ نئے کوویڈ-19 کے تناؤ کے باوجود جس کی ابھی تک کوئی ویکسین نہیں ہے۔ برطانیہ میں قرنطین اقدامات کی وجہ سے پاؤنڈ کی مانگ محدود ہے، جو انفیکشن کے استحکام کے بعد جلد یا بدیر منسوخ ہوجائے گی۔ بینک آف انگلینڈ کی جانب سے اس سال کے شروع میں منفی شرح سود اور پاؤنڈ کی کمی کو متعارف کرانے سے انکار کرنا بہت سارے درمیانی مدت کے خریداروں کو مارکیٹ میں واپس لایا، اس موسم بہار میں بُل مارکیٹ کے تسلسل کی توقع ہے۔
انڈیکیٹر سگنلز:
موونگ ایوریج
تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج ایریا میں ہوتی ہے، جو جوڑی کی اگلی سمت میں کچھ غیر یقینی کو ظاہر کرتی ہے۔
نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔
بولنگر بینڈز
1.3700 پر انڈیکیٹر کے اوپری بورڈر کا بریک آؤٹ پاؤنڈ میں اضافے کی نئی لہر کا باعث بنے گا۔ زوال کی صورت میں، 1.3645 پرانڈیکیٹر کے نچلے بورڈرسے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
انڈیکیٹرز کی تفصیل
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔
- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.
- بولنگر بینڈ (بولنگر بینڈ) مدت 20
- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔
- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔
- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔