empty
 
 
24.06.2021 08:19 AM
برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کے لئے پیش گوئی اور تجارتی سگنل برائے 24 جون ۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور جمعرات کو جوڑی کی رفتار

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی بھی بدھ کو پورا دن اپنی حرکت کی سمت کو متعدد بار تبدیل کرتے ہوئے غیر واضح تجارت کرتی رہی۔ اس کے علاوہ، تغیر ایک بار پھر کم تھا، اگرچہ قیمتیں دن میں 80 پوائنٹس سے گزریں۔ لیکن یہ اہم سطحوں تک پہنچنے اور مزید اشارے بنانے کے لئے ناکافی تھا۔ برطانیہ میں میکرواکنامک اعدادوشمار بھی کل دستیاب تھے، تاہم دونوں پی ایم آئی مئی (ان کے جاری ہونے کا وقت چارٹ پر نمبر "1" سے نشان زد کیا گیا ہے) کی نسبت گریں۔ جوڑی کی قیمتیں ان رپورٹوں کے جاری ہونے کے بعد 23 پوائنٹس سے گریں۔ خود ہی فیصلہ کریں کہ اس تحریک کو کس حد تک ردِ عمل سمجھا جاسکتا ہے۔ آئیے اب دن کے تجارتی اشاروں کا جائزہ لیتے ہیں۔ جوڑی کی بہترین حرکت شاید یورپی تجارتی سیشن کے پہلے نصف میں ہوئی۔ لیکن بدقسمتی سے، اس حرکت کے بعد کوئی اشارہ نہیں تھا۔ لہٰذا، تاجروں نے اسے مِس کر دیا۔ مزید، قیمتیں 1.3975 کے انتہائی لیول تک پہنچ گئیں اور تاجروں کو مختصر پوزیشنز کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے اس سے پلٹیں۔ تاہم، قیمت 15 پوائنٹس سے زیادہ سے نیچے نہیں گئی۔ جس کے بعد یہ 1.3975 کی سطح پر واپس آئی اور پہلے سے خرید کا اشارہ بناتے ہوئے اس پر قابو پا لیا۔ لہٰذا، مختصر پوزیشنز 15 پوائنٹس کے نقصان پر بند ہوئیں۔ خرید کے اشارے کی تشکیل کے بعد، قیمت اپنی اوپر کی حرکت کو جاری رکھنے میں ناکام ہوئی اور حتٰی کہ 20 پوائنٹس سے گزری جو بریک ایون پر اسٹاپ لاس لگانے کے لئے کافی ہو گا۔ لہٰذا، یہ ڈیل بھی نقصان پر بند ہوئی، کیونکہ قیمت فروخت کا ایک اور اشارہ بناتے ہوئے 1.3975 کی سطح سے کچھ نیچے ترتیب پائی۔ تاہم، یہاں مختصر پوزیشنز نہیں کھولنی چاہئیں، چونکہ اس وقت تک دو غلط سگنل پہلے ہی 1.3975 کی سطح کے قریب بن چکے تھے۔ اس طرح ، دن تقریباً 30 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ ختم ہوا ، جیسا کہ اکثر نہیں ہوتا ہے۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 24 جون۔ جیروم پاول نے تاجروں کی بئیرش توقعات کی تصدیق نہیں کی۔

برطانوی پاؤنڈ /امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 24 جون۔ بینک آف انگلینڈ: ایک دن پہلے مانیٹری کمیٹی کے ممبروں سے کیا توقع کریں؟

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

ایک اوپر کی اصلاح پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کے لئے گھنٹہ وار ٹائم فریم پر واضح ہے جس کو اوپر کی رحجان لائن سے معاونت حاصل ہے۔ ہمارے بنیادی آرٹیکلز میں، ہم نے اس حقیقت کی جانب توجہ مبذول کروائی کہ پاؤںڈ اب بہت آسانی سے اپنی تین سالہ بلندی کو لوٹ سکتا ہے یا 1.3670 کی سطح پر گر سکتا ہے۔ اوپر کے رحجان کی لائن یہ سمجھنے کے لئے بہت کارآمد ہے کہ موجودہ رجحان کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ جوڑی کی قیمتوں کا اس سے نیچے ترتیب پانے تک پاؤنڈ میں اضافے پر انحصار کیا جا سکتا ہے۔ تکنیکی اصطلاح میں، ہم آپ کی توجہ سب سے اہم سطحوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں اور ان پر تجارت کی تجویز دیتے ہیں(نوٹ کریں کہ کچھ وہاں سے منتقل ہو گئے اور کچھ کو ہٹا دیا گیا ہے): 1.3800، 1.3886، 1.4008 اور1،4080 سینکو اسپین بی (1.4042) اور کیجن-سن (1.3895) لائینئں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت دائیں سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ جمعرات کو، بینک آگ انگلینڈ کی میٹنگ کے نتائج کا برطانیہ میں اعلان کیا جائے گا، اس لئے جوڑی کا تغیر صبح میں نمایاں طور پر بڑھ سکتا ہے۔ حرکت کی سمت مکمل طور پر نتائج پر منحصر ہو گی جن کا اعلان میٹنگ کے بعد ہوا اور مانیٹری کمیٹی کے مقداری محرک پروگرام میں تبدیلی کے مسئلے پر ووٹ کے نتائج پر منحصر ہو گی۔ اس کے علاوہ، امریکہ پہلی سہ ماہی کے لئے جی ڈی پی پر رپورٹ شائع کرے گا اور دن کے دوسرے نصف حصے میں پائیدار سامان کے آرڈر دے گا ، جو پاؤنڈ / ڈالر کی جوڑی کی شرح کو قدرے متاثر بھی کرسکتا ہے ، لیکن شاید ہی بہت زیادہ ہو۔

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالرکی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (جون 8-14) کے دوران 70 پوائنٹس سے گری۔ تاہم، نئی کمٹمنٹ آف ٹریڈر کی رپورٹ (سی او ٹی) جمعہ کو جاری نہیں ہوئی، اس لئے بڑے کھلاڑیوں کے حالیہ مزاج پر کوئی خاص نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔ نئی رپورٹ کا انتظار کرنا ضروری ہے، لیکن یہ معاملات کی نوعیت کی مکمل تصویر فراہم نہیں کرتی، چونکہ اس میں پچھلے تین تجارتی دن شامل نہیں ہیں۔ لیکن یہ ان تین دنوں کے دوران ہوا کہ پاؤنڈ میں 300 پوائنٹس کی کمی آئی، اس لئے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پیشہ ور تاجروں نے طویل پوزیشنز کو بند کیا اور مختصر پوزیشنز کو کھولا۔ چنانچہ، تاجروں کا مزاج تبدیل ہو سکتا ہے اور بُلش مزاج میں کمی آ سکتی ہے۔ تاہم، یہ سب تب معلوم ہو گا جب نئی سی او ٹی رپورٹ شائع ہو گی۔ اس لئے اب تک ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ حالیہ ماہ میں "غیر تجارتی" گروپ کے ساتھ کچھ زیادہ تبدیل نہیں ہوا، جو سب سے زیادہ اہم ہے۔ یہ حیران کُن نہیں ہے کیونکہ جوڑی عملی طور پر پورا ماہ ایک ہی جگہ کھڑی رہی ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ عالمی اساس کا امریکی ڈالر پر منفی اثر جاری رہے گا، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پاؤنڈ مختصر اور درمیانی مدت میں گر نہیں سکتا۔ جہاں تک انڈیکیٹر کی بات ہے، انہوں نے بھی حالیہ ہفتوں میں کوئی تبدیلیاں ظاہر نہیں کیں۔ پہلے انڈیکیٹر میں، سبز اور سرخ لائینیں (تاجروں کے غیر تجارتی اور تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن) اطراف میں حرکت جاری رکھیں گی اور دوسرے انڈیکیٹر میں ہسٹوگرام حالیہ ہفتوں میں تقریباً ایک ہی سطح پر رہا ہے، جو پیشہ ور کھلاڑیوں کے موڈ میں کسی طرح کی عدم موجودگی یا تبدیلیوں کا اشارہ دیتا ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback