empty
 
 
19.01.2022 02:53 PM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 19 جنوری ۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ یورو نے روزانہ کے وقفے کے بعد اپنا زوال دوبارہ شروع کی۔

یورو/ امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے منگل کو نیچے کی جانب حرکت دوبارہ شروع کی۔ پیر کو کرنسی مارکیٹ میں کچھ بھی دلچسپ نہیں ہوا، نہ تو حرکت کے معاملے میں اور نہ منگل کو "فاؤنڈیشن" پر، "فاؤنڈیشن" کے معاملے میں کچھ بھی دلچسپ نہیں ہوا، کیونکہ معاشی واقعات کا کیلنڈر خالی رہا۔ لیکن بئیرز چوکنا ہوئے اور جوڑی کی فروخت کی جانب واپس آ گئے۔ ہم نے پہلے ہی دوسرے آرٹیکلز میں کہا ہے کہ ہم یورو/ڈالر میں نیچے کے رجحان کے دوبارہ شروع ہونے کی توقع کرتے ہیں۔ یورو میں اضافے کی اب بہت کم وجہ ہے۔ لہٰذا، ہمارا ماننا ہے کہ صورتِ حال میں منطقی ترقی ہو رہی ہے۔ جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے کہ منگل کو یورو یا ڈالر کے لئے کوئی بھی دلچسپ واقعات نہیں تھے۔ اس لئے صرف تکنیکی تصویر کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اور مجھے یہ ضرور کہنا چاہئیے کہ اس کے ساتھ کچھ مسائل ہیں۔ آئیے اس حقیقت سے شروع کرتے ہیں کہ اس بار حرکت رات کو ایشیائی تجارتی سیشن میں شروع ہوئی۔ قیمت کریٹیکل لائن سے بالکل ٹھیک اچھلی، نیز 1.1420 کی انتہائی سطح سے بھی۔ اس اشارے پر کام کیا جا سکتا تھا اور کرنا چاہئیے تھا، لیکن چونکہ یہ رات کو بنا، تاجروں سے مِس ہو گیا ہو گا۔ اس کے ساتھ، جنہوں سے اس پر کام کیا انہیں دن کے آخر میں شاندار منافع ملا۔ بئیرز نے پورا دن دباؤ ڈالا۔ یورو میں یورپی تجارتی سیشن کے دوران کمی جاری رہی اور امریکہ میں اس میں شدت آئی۔ اس کے نتیجے میں، جوڑی 1.1360 کی انتہائی سطح کے قریب تھی، جسے اس نے فوری عبور کر لیا۔ اس لئے اس وقت بھی، تاجر مختصر پوزیشنز میں رہ سکتے تھے۔ شام دیر سے، منافع لینے کے بارے میں سوچا جا سکتا تھا اور نیچے کی جانب کی مجموعی حرکت 70 پوائنٹس کی تھی۔ حرکت بذات خود بہت اچھی تھی، کیونکہ اس میں دن کے دوران عملی طور پر واپسی اور اصلاحات نہیں تھیں۔ اتار چڑھاؤ یورپی کرنسی اور خالی کیلنڈر دونوں کے ساتھ بہت اچھا تھا۔

ہم آپ کو خود کو درج ذیل سے آگاہ رہنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ جنوری 19۔ یورو کو مسلسل ترقی کی کوئی بنیاد نہیں ملی۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 19 جنوری۔ بینک آف انگلینڈ میں کسی کو دلچسپی نہیں، سب کو بورس جانسن کے استعفٰی میں دلچسپی ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 19 جنوری۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی لین دین کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

حالیہ کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ نے ظاہر کیا کہ پیشہ ور تاجروں کے مزاج میں عملی طور پر کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انڈیکیٹر سبز اور سرخ لائینیں جو تاجروں کے سب سے اہم گروپ "غیر تجارتی" اور "تجارتی" کی نیٹ پوزیشن کو ظاہر کرتی ہیں، عملی طور پر حرکت نہیں کرتیں اور صفر کے نشان کے قریب ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ مزاج ممکنہ حد تک غیر جانبدار ہے اور مزاج میں تبدیلیوں کا عمومی رجحان ابھی بھی نیچے کی جانب ہے۔ بہرحال، ہم یاد کرتے ہیں کہ زیادہ تر صورتوں میں رجحانی حرکت تب ختم ہوتی ہے جب سبز اور سرخ لائینئں ایک دوسرے سے ایک خاص فاصلے سے دور جاتی ہیں، جو کہ اب نہیں ہے۔ لہٰذا، سی او ٹی رپورٹ اب اشارہ کرتی ہے کہ یورو میں زوال جاری رہ سکتا ہے۔ یہ ہماری توقعات سے ملتا ہے کیونکہ امریکی بنیادی رپورٹیں مضبوط ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، گزشتہ ہفتے میں اوپر کی جانب کی حرکت 1.1230 کی اہم سطح کو عبور کرنے کے لئے ایک "رفتار" ہو سکتی ہے جسے بئیرز ڈیڑھ ماہ سے عبور نہیں کر سکے۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر تکنیکی تصویر مشکل ہی رہتی ہے، ہم نے متنبہ کیا تھا کہ جوڑی کا زوال جاری رہ سکتا ہے۔ کیجن سن لائن کو نسبتاً آسانی سے عبور کر لیا گیا، جو نیچے کی جانب کی مسلسل حرکت کا اشارہ کرتا ہے۔ اس وقت جوڑی سینکو اسپین بی لائن کے قریب واقع ہے، جو اس کے لئے ایک طاقتور سپورٹ ہے۔ اگر بئیرز اس کو عبور کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھر یورو کرنسی میں تیزی سے بحالی کے امکانات عملی طور پر غائب ہو جائیں گے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ اس ہفتے دلچسپ واقعات اور رپورٹوں کی بہے کم تعداد ہو گی، تاجر دوسرے عناصر کو مدِنظر رکھے بغیر جوڑی کو آرام سے فروخت کر سکتے ہیں۔ ہم بدھ کو تجارت کے لیے درج ذیل سطحیں مختص کرتے ہیں۔ 1.1274, 1.1360, 1.1434۔ نیز سینکو اسپین بی (1.1329) اور کیجن سن لائینیں (1.1420)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے "پلٹنے" یا "پیش رفت" کا کام دے سکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ 19 جنوری کو ایک بار پھر یورپی یونین اور امریکہ میں کوئی ایک بھی اہم معاشی رپورٹ نہیں ہو گی نہ ہی کوئی بنیادی واقعہ ہو گا۔ لہٰذا، مارکیٹیں اپنی لائن کو موڑنا جاری رکھ سکتی ہیں۔ اور ان کی لائن اب کافی آسان ہے - جو یورو کرنسی کی فروخت ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback