empty
 
 
22.09.2022 05:22 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجارتی منصوبہ برائے 22 ستمبر (صُبح کی تجارتوں) کا تجزیہ بنک آف انگلینڈ کے اعلان سے قبل پاؤنڈ فلیٹ / جمود کا شکار ہے


صبح کے تجزیہ میں ، میں نے آپ کی توجہ 1.1220 اور 1.1268 کی سطح کی طرف موڑ دی اور اس سطح پر سے فیصلے کرنے کی تجویز دی تھی۔ اب ، آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھیں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ حقیقت میں کیا ہوا ہے۔ 1.1220 کے مصنوعی بریک آؤٹ نے ایک بہترین خرید اشارہ دیا تھا۔ پاؤنڈ/ڈالر پئیر میں 40 سے زیادہ پپس کا اضافہ ہوا تھا۔ 1.1268 اور نیچے کی طرف سے ایک کنسولیڈیشن نے لمبی پوزیشنوں میں اضافی انٹری پوائنٹ فراہم کیا تھا۔ ابھی جب یہ لکھا جا رہا ہے تو اس وقت ، یہ پئیر 80 سے زیادہ پپس کے ذریعہ آگے بڑھا ہے۔ دوپہر کے وقت ، تکنیکی نقطہ نظر قدرے تبدیل ہوا ہے

This image is no longer relevant

جی بی پی/ یو ایس ڈی پر لمبی پوزیشن کھولنے کے لئے شرائط

اگر بینک آف انگلینڈ سود کی شرح کو زیادہ جارحانہ انداز میں بڑھانے کا فیصلہ کرتا ہے تو ، اس سے مارکیٹ میں بُلز ناپید ہوسکتے ہے۔ یہ دوپہر کے وقت جی بی پی/ یو ایس ڈی کی ایک اور بڑی فروخت کا محرک بن سکتا ہے۔ اسی وجہ سے ، بُلز کو 1.1278 کی نئی سپورٹ لیول کی حفاظت کے لئے بہت کوشش کرنے کی ضرورت ہے جو دن کے پہلے نصف حصے میں تشکیل دی گئی تھی۔ اگر شرح میں اضافے کے بعد پاؤنڈ/ڈالر پئیر پر دباؤ بڑھ جاتا ہے تو ، خریداری کا اشارہ صرف 1.1278 کے مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد ظاہر ہوگا ، جیسا کہ میں نے اوپر ذکر کیا ہے۔ اس کے بعد ، 1.1435 پر اضافہ کی تصحیح ہوسکتی ہے۔

اس سطح کا ایک بریک آؤٹ اور نیچے کی طرف سے ٹیسٹ صرف بنک آف انگلینڈ پالیسی سازوں کے ڈووش تاثرات کے بعد ہی ہوگا۔ یہ پئیر کو 1.1405 تک اوپر دھکیل سکتا ہے۔ ایک اور دور کا ہدف 1.1451 کی بُلند ترین سطح ہوگی جہاں میں منافع حاصل کرنے کی سفارش کرتا ہوں۔ اگر جی بی پی/ یو ایس ڈی نیچے آتا ہے اور بُلز 1.1278 پر کوئی سرگرمی نہیں دکھاتے ہیں تو ، بئیرز کا طاقت حاصل کا امکان ہے۔ بیلوں کو اپنے اسٹاپ نقصان کے آڈرز بند کرنا ہوں گے۔ اس کے نتیجے میں ، پاؤنڈ سٹرلنگ 1.1220 کے سالانہ کم ترین تک کمزور ہوسکتی ہے۔ میں تجویز کرتا ہوں کہ مصنوعی بریک آؤٹ ہونے کے بعد ہی اس سطح پر لانگ پوزیشنیں کھولیں۔ آپ 1.1168 یا 1.1113 سے ایک اضافہ پر جی بی پی/ یو ایس ڈی خرید سکتے ہیں جس کے لئے 30-35 پپس کی اضافہ کی یومیہ تصحیح کو نظر میں رکھا جاسکتا ہے

جی بی پی/ یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشنز لینے کے لئے شرائط

بنک آف انگلینڈ کے شرح کے فیصلے کی توقع کرتے ہوئے بئیرز ابھی مارکیٹ سے دور رہ رہے ہیں۔ کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ میٹنگ کے بعد پاؤنڈ سٹرلنگ سالانہ کم ترین سطح تک کمزور ہوسکتا ہے۔ 1.1354 کی نئی ریزسٹنس کی سطح کا مصنوعی بریک آؤٹ یقینی طور پر جی بی پی/ یو ایس ڈی کو 1.1278 کے سپورٹ لیول پر دھکیل دے گا۔ اس سطح پر ، بُلز مارکیٹ میں واپس آسکتے ہیں۔ اس سطح کا صرف ایک بریک آؤٹ اور ایک اوپر کی طرف کا ٹیسٹ ایک بہترین فروخت کا اشارہ پیدا کرے گا جس میں ایک تنزلی کے امکان کے ساتھ 1.1220 کی نئی سالانہ کم ترین سطح مل سکتی ہے جہاں میں منافع کو حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔

ایک اور دور کا ہدف 1.1168 کی سطح ہوگا۔ یہ پئیر مالیاتی پالیسی پر بینک آف انگلینڈ کے ہاکش تجزیات کے معاملے میں صرف اس سطح تک پہنچ سکتا ہے۔ اگر جی بی پی/ یو ایس ڈی میں اضافہ ہوتا ہے اور بئیرز 1.1354 پر کوئی توانائی نہیں دکھاتے تو ، بُلز کے مضبوط ہونے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں ، پئیر اضافہ کی تصحیح شروع کرسکتا ہے۔ اگر ایسا ہے تو ، میں صرف اس صورت میں شارٹ پوزیشنز کھولنے کا مشورہ دیتا ہوں جب 1.1405 کا مصنوعی بریک آؤٹ ہو جائے۔ موونگ ایوریج اس سطح سے ہی گزر رہی ہے۔ یہ فروخت کا اشارہ دے گا۔ آپ 30-35 پپس کی تنزلی کی تصحیح کو نظر میں رکھتے ہوئے ، 1.1451 یا 1.1495 سے ایک اضافہ پر جی بی پی/امریکی ڈالر فروخت کرسکتے ہیں۔

This image is no longer relevant

سی او ٹی رپورٹ

ستمبر 13 کی سی او ٹی رپورٹ میں مختصر پوزیشنوں میں اضافہ اور لانگ پوزیشنوں میں کمی درج کی گئی۔ یہ اس حقیقت کی تصدیق کرتا ہے کہ برطانوی پاؤنڈ تنزلی کے رجحان کو برقرار رکھے ہوئے ہے، جسے واپس کرنا اتنا آسان نہیں جتنا لگتا ہے۔ اس ہفتے، فیڈ کی میٹنگ کے علاوہ، بینک آف انگلینڈ کی کمیٹی بھی ملاقات کرے گی اور شرح سود میں اضافے کے بارے میں فیصلہ کرے گی، جس سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، جو کہ بتدریج کساد بازاری کی طرف سرک رہے ہیں جیسا کہ تازہ ترین میکرو اکنامک اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے۔

بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی کی حالیہ تقریر کمیٹی کے ارادوں کے جارحانہ ہونے کی تصدیق کرتی ہے۔ ایک طرف سود کی بلند شرح سے پاؤنڈ کو سہارا ملنا چاہیے لیکن دوسری طرف برطانیہ میں معیشت کی شدید مندی اور معیار زندگی کے بحران کے باعث ایسے اقدامات سے لوگ برطانوی پاؤنڈ سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے بطور ایک سیف ہیون ایسٹ کے امریکی ڈالر پر شرطیں لگا رہے ہیں۔ امریکہ میں بلند شرحیں بھی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں، جس سے امریکی ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔ تازہ ترین سی او ٹی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ طویل غیر تجارتی 11,602 کی کمی سے 41,129 پر آگئے، جب کہ مختصر غیر تجارتی 6,052 کے اضآفہ سے بڑھ کر 109,215 ہو گئی ہیں، منفی غیر تجارتی خالص پوزیشن کو -50,423 کے مقابلے میں -68,086 پر گرا دیا۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.1526 کے مقابلے میں 1.1504 تک گر گئی ہے۔

This image is no longer relevant

تکنیکی انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 پریڈ موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو کہ پاؤنڈ سٹرلنگ میں مزید کمی کا اشارہ ہے

نوٹ : لکھاری کی جانب سے فی گھنٹہ ایچ 1 چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کے دورانیہ اور قیمتوں کا استعمال کیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ پر کلاسیکل موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اگر جی بی پی / یو ایس ڈی نیچے کی جانب جاتا ہے تو انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.1210 کے گرد سپورٹ کام کرے گی - اگر جی بی پی / یو ایس ڈی میں اضافہ ہوتا ہےتو انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1305 پر ریزسٹنس کام کرے گی

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر دو موونگ ایوریج کے درمیان تعلق کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ موونگ ایوریج کنورجنس/ڈائیورجنس کا تناسب ہے۔ ایم اے سی ڈی کا حساب 12-مدت کے ای ایم اے سے 26-پیریڈ ایکسپونیشل موونگ ایوریج (ای ایم اے) کو گھٹا کر کیا جاتا ہے۔ ایم اے سی ڈی کا 9 روزہ ای ایم اے ہے جسے "سگنل لائن" کہا جاتا ہے۔

بولینجر بینڈز ایک مومینٹم انڈیکیٹر ہے۔ اوپری اور نچلے بینڈ عام طور پر 20 روزہ سادہ موونگ ایوریج سے 2 معیاری انحراف +/- ہوتے ہیں۔

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی طرف سے کھولی گئی مختصر پوزیشنوں کی کل تعداد ہے۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن غیر تجارتی تاجروں کے ذریعہ کھولی گئی مختصر اور طویل پوزیشنوں کی تعداد میں فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback